35

جشن آزادی قومی شان سے منایا جائیگا، کمشنر لاہور

  • News cod : 20108
  • 28 جولای 2021 - 11:49
جشن آزادی قومی شان سے منایا جائیگا، کمشنر لاہور
جشن آزادی پر بچوں کیلئے خصوصی قومی پرچم والے ماسک تقسیم کریں گے، سکیورٹی کے سخت انتظامات ہونگے۔

وفاق ٹائمز، کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں جشن آزادی کے موقع پر حضوری باغ میں منعقد ہونیوالی مرکزی تقریب سمیت شہر بھر میں کئے جانیوالے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ یوم آزادی پر وزیراعلیٰ پنجاب پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے، پرچم کشائی سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب مزار اقبال پر حاضری دیں گے۔ کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ جشن آزادی قومی شان سے منایا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کی تقریبات میں کورونا ایس او پیز کی پابندی ہو گی، جشن آزادی تقریبات میں ویکسینیٹڈ شہریوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جشن آزادی پر بچوں کیلئے خصوصی قومی پرچم والے ماسک تقسیم کریں گے، سکیورٹی کے سخت انتظامات ہونگے۔ کمشنر لاہور نے تمام الائیڈ محکموں کو انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے شہر میں ہونیوالی دیگر تقریبات کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=20108