6

آئی ایم ایف کا رکن ممالک کیلئے 650 ارب ڈالرز کی فنڈنگ کا اعلان

  • News cod : 20461
  • 03 آگوست 2021 - 12:54
آئی ایم ایف کا رکن ممالک کیلئے 650 ارب ڈالرز کی فنڈنگ کا اعلان
اسٹیٹ بینک کے ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان کو اس فیصلے سے 2 ارب 80 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے اور یہ رقم رواں ماہ کے آخر تک ملنے کی توقع ہے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ ممبر ممالک کو کورونا پر قابو پانے کے لیے فنڈنگ میں اضافہ کیا گیا ہے، فنڈنگ کےذریعے ترقی پذیر اور غریب ممالک کو 275 ارب ڈالرز فراہم کیے جائیں گے۔
اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے فنڈنگ کی منظوری دے دی ہے اور تمام ممبر ممالک کے لیے فنڈنگ 23 اگست سے دستیاب ہوسکے گی۔
اسٹیٹ بینک کے ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان کو اس فیصلے سے 2 ارب 80 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے اور یہ رقم رواں ماہ کے آخر تک ملنے کی توقع ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=20461