48

پیر سید عبدالحق شاہ گیلانی کی دینی ، علمی اور روحانی خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ایم ڈبلیو ایم پاکستان

  • News cod : 2068
  • 18 سپتامبر 2020 - 22:35
پیر سید عبدالحق شاہ گیلانی کی دینی ، علمی اور روحانی خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ایم ڈبلیو ایم پاکستان
حوزہ ٹائمز|مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم علامہ سید احمد اقبال رضوی کی وفد کہ ھمراہ پیر سید عبدالحق شاہ گیلانی کی وفات پر آستانہ عالیہ مہریہ گولڑہ شریف آمد اس موقع پر ان کا کہنا تھا پیر سید عبدالحق شاہ گیلانی ایک بلند پایہ روحانی شخصیت تھے۔ان کی دینی ، علمی اور روحانی خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا.

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم علامہ سید احمد اقبال رضوی کی وفد کہ ھمراہ پیر سید عبدالحق شاہ گیلانی کی وفات پر آستانہ عالیہ مہریہ گولڑہ شریف آمد اس موقع پر ان کا کہنا تھا پیر سید عبدالحق شاہ گیلانی ایک بلند پایہ روحانی شخصیت تھے۔ان کی دینی ، علمی اور روحانی خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا برصغیر پاک و ہند میں اولیا اکرام و مشائخ عظام کی شب روز کی انتھک کوششوں اور ان کے پر امن کردار کی وجہ سے اسلام کو فروغ ملا آج بھی پاکستان میں امن و امان کی بگڑتی صورت حال مذہبی انتہا پسندی کا راستہ روکنے کے لئے ہمیں انہی اولیا اللہ کے طریقہ پر عمل کرتے ہوئے باہمی اتحاد بھائی چارہ اور محبت کے فروغ کے لئے کام کرنا ہو گا.

ملاقات میں پیر سید عبدالحق شاہ گیلانی مرحوم کے صاحبزادے اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد میں رکن شوری عالی علامہ محمد اقبال بہشتی،مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی،مرکزی سیکرٹری تعلیم نثار علی فیضی بھی شریک تھے.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=2068