16

مجلس علماء اہلبیتؑ پاراچنار کے زیراہتمام ’’استقبال محرم اور ہماری ذمہ داریاں‘‘ کے عنوان سے سیمینار

  • News cod : 20848
  • 09 آگوست 2021 - 15:16
مجلس علماء اہلبیتؑ پاراچنار کے زیراہتمام ’’استقبال محرم اور ہماری ذمہ داریاں‘‘ کے عنوان سے سیمینار
سیمینار میں علماء کرام اور بعض دیگر دانش مندوں نے قیام امام حسین علیہ السلام، اُخوت و بھائی چارے اور اس کے ساتھ ہی عاشورہ کے حوالے سے اہل منبر اور عوام کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی

وفاق ٹائمز، مجلس علماء اہلبیتؑ پاراچنار کے زیراہتمام ’’استقبال محرم اور ہماری ذمہ داریاں‘‘ کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد ہوا، جس میں علماء کرام، خطباء، اکابرین ملت، مختلف تنظیموں کے نمائندوں اور عمائدین نے شرکت کی۔

سیمینار میں علماء کرام اور بعض دیگر دانش مندوں نے قیام امام حسین علیہ السلام، اُخوت و بھائی چارے اور اس کے ساتھ ہی عاشورہ کے حوالے سے اہل منبر اور عوام کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی اور آخر میں مجلس علماء اہلبیتؑ پاراچنار کے صدر مولانا سید صفدر علی شاہ نقوی نے سیمینار میں شُرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ضلع کرم کے موجودہ حالات خصوصاً منشیات، بے حیائی اور نوجوانوں کی ذمہ داریوں کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=20848