7

 پاکستان میں فرقہ واریت کا راستہ روکنے کیلئے اتحاد اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنا ضروری ہے، فرحانہ گلزیب

  • News cod : 2112
  • 21 سپتامبر 2020 - 22:53
 پاکستان میں فرقہ واریت کا راستہ روکنے کیلئے اتحاد اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنا ضروری ہے، فرحانہ گلزیب
حوزہ ٹائمز|ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والے عناصر استعماری دشمن کے آلہ کار ہیں ، پاکستان فرقہ واریت کا متحمل نہیں ہوسکتا ملک کے استحکام اور امن و امان میں ہی ھم سب کی بقا ہے۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والے عناصر استعماری دشمن کے آلہ کار ہیں ، پاکستان فرقہ واریت کا متحمل نہیں ہوسکتا ملک کے استحکام اور امن و امان میں ہی ھم سب کی بقا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود محترمہ فرحانہ گلزیب نے مسجد ابوتراب فیصل آباد میں منعقدہ مجلس عزا سے کیا ۔ان کا کہنا تھا پاکستان شیعہ سنی نے مل کر بنایا تھا اور اس کی حفاظت کے لیے بھی ہمیں متحد ہو کر آگے بڑھنا ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے علماۓ کرام کی تعلیمات کے مطابق ایک دوسرے کے مسلمہ مقدسات کا احترام کرنا چاہیے اور کسی بھی شخص کی دل آزاری سے گریز کرنا چائیے ۔محترمہ فرحانہ گلزیب نے مزید کہا کہ ہم ایک پُر امن قوم ہیں اور ملکی سلامتی و ترقی کے لیے امن کے خواہاں ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=2112