32

کورونا وائرس ویکسین کی آزمائش کے تیسرے مرحلے کا آغاز

  • News cod : 2124
  • 22 سپتامبر 2020 - 16:04
کورونا وائرس ویکسین کی آزمائش کے تیسرے مرحلے کا آغاز
حوزہ ٹائمز | پاکستان میں فیز 3 کلینیکل ٹرائلز کوویڈ 19 ویکسین کینسنینو کا آغازہوچکا ہے جب کہ ویکسین کی آزمائش کا پہلا اور دوسرا مرحلہ چین میں مکمل ہوا تھا۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس ویکسین کی آزمائش کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی ویکسین کی آزمائش کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے۔
انہوں ںے بتایا کہ کورونا ویکسین چینی کمپنی نے تیار کی ہے۔آزمائشی مرحلے میں 8 سے 10 ہزار پاکستانی شریک ہوں گے۔ٹیسٹ کے ابتدائی نتائج 4 سے6 ماہ میں متوقع ہیں۔ویکسین ٹرائل میں 7 ممالک کے 40 ہزار افراد رضاکارانہ طور پر شریک ہورہے ہیں۔

Just launched the phase 3 trials for a Covid19 vaccine in Pakistan. Vaccine has been developed by a chinese company. A total of 40,000 people will participate in this trial in 7 countries, of which 8 to 10, 000 will be Pakistani. Initial results expected in 4 to 6 months
— Asad Umar (@Asad_Umar) September 22, 2020

قبل ازیں این سی او سی نے بتایا تھا کہ پاکستان میں فیز 3 کلینیکل ٹرائلز کوویڈ 19 ویکسین کینسنینو کا آغازہوچکا ہے جب کہ ویکسین کی آزمائش کا پہلا اور دوسرا مرحلہ چین میں مکمل ہوا تھا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=2124