9

تعلیمی اور پبلک ڈیلنگ اداروں میں داخل ہونے کیلیے ویکسی نیشن لازمی قرار

  • News cod : 21577
  • 28 آگوست 2021 - 13:02
تعلیمی اور پبلک ڈیلنگ اداروں میں داخل ہونے کیلیے ویکسی نیشن لازمی قرار
نوٹیفکیشن کے مطابق پبلک ڈیلنگ کے تمام ادارے، ٹرین اور بزریعہ سڑک سفر کے لئے ویکسیشن 15 اکتوبر تک کروا لی جائے،

محکمہ داخلہ سندھ کے حکم نامے کے مطابق ہوٹل، شاپنگ ہال اور شادی ہالز میں داخلے کے لئے ویکسیشن لازمی قرار دی گئی ہے، محکمہ داخلہ سندھ نے ان مقامات پر داخلے کے لئے ویکسین کی تیس ستمبر کی ڈیڈ لائن دیدی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پبلک ڈیلنگ کے تمام ادارے، ٹرین اور بزریعہ سڑک سفر کے لئے ویکسیشن 15 اکتوبر تک کروا لی جائے، تعلیمی اداروں کے 17 برس کی عمر سے زائد کے طلباء و طالبات کے لئے 15 اکتوبر کی تاریخ دی گئی ہے کہ اس تاریخ سے قبل تمام طلباء و طالبات ویکسین لازمی کروا لیں بصورت دیگر جامعات میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=21577