13

زہرا اکیڈمی، کراچی کے زیر اہتمام مہاجرین کیلئے امدادی سامان ترسیل

  • News cod : 21798
  • 03 سپتامبر 2021 - 17:32
زہرا اکیڈمی، کراچی کے زیر اہتمام مہاجرین کیلئے امدادی سامان ترسیل
قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں زہرا اکیڈمی، کراچی کے زیر اہتمام مسافرین افغانستان کی بنیادی مشکلات کے حل کیلئے ان کے ساتھ تعاون کیا گیا ہے

وفاق ٹائمز ، قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں زہرا اکیڈمی، کراچی کے زیر اہتمام مسافرین افغانستان جوکہ بے سروسامانی کے عالم میں طویل مسافت طے کرکے ہزارہ ٹاون، کوئٹہ پہنچے ہیں، ان مستضعفین اور مظلومین نے امام بارگاہوں میں پناہ لی ہے ان کی بنیادی مشکلات کے حل کیلئے ان کے ساتھ تعاون کیا گیا ہے اس سلسلے میں انہیں 1 ماہ کا راشن، اشیائے ضروریات، برتن وغیرہ، کمبل، قالین اور سرہانے دئیے گئے ہیں تاکہ ان کے امور زندگانی میں کچھ آسانی پیدا ہو اور وہ ان ایام مسافرت میں کچھ بہتر زندگی گذار سکیں۔

اس سلسلہ میں شیعہ علماء کونسل پاکستان، ہزارہ ٹاون، کوئٹہ اور سید الشہداء ویلفئیر سوسائٹی اسکاوٹس کے رضا کاروں نے دن رات محنت کرکے ان مسافرین کی مشکلات کے حل کیلئے اور ان تک باعزت اور باشرف انداز میں تعاون پہنچانے میں اہم و بنیادی کردار ادا کیا۔
اس سلسلہ میں قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی اور مومنین کے حق میں دعائے خیر کی گئی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=21798