6

آیت اللہ العظمی سید محمد سعید الحکیم کی رحلت شیعیان جہان و محبین اہلبیت کے لئے ایک بہت المناک سانحہ ہے۔ حجت الاسلام محمد حسین حیدری

  • News cod : 21981
  • 05 سپتامبر 2021 - 2:01
آیت اللہ العظمی سید محمد سعید الحکیم کی رحلت شیعیان جہان و محبین اہلبیت کے لئے ایک بہت المناک سانحہ ہے۔ حجت الاسلام محمد حسین حیدری
ہم انکی کی رحلت پر شيعيان جہان و علماء کرام اور خصوصا ان کے خانوادہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں ۔

وفاق ٹائمز ، صدر جامعہ روحانیت بلتستان نے عالم اسلام کی مایہ ناز شخصیت اور مرجع دینی آیت اللہ العظمی سید محمد سعید الحکیم کی رحلت کے موقع پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرجع دینی کی رحلت شیعیان جہاں اور مومنین کے لئے المناک سانحہ ہے۔ حوزہ علمیہ نجف اشرف، قم و مشہد اور پورا عالم اسلام آپ کے غم میں سوگوار ہے۔ مرحوم کی زندگی دین و مذھب اور قوم کی سربلندی میں گزری ۔
ہم انکی کی رحلت پر شيعيان جہان و علماء کرام اور خصوصا ان کے خانوادہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں ۔
خدا بحق محمد و آل محمد علیھم السلام مرحوم کو جوار معصومین علیھم السلام میں جگہ عطا فرمائے اور اہل بیت علیھم السلام کے ساتھ محشور فرمائے اور انکے پسماندگان کو صبر جمیل و اجر جزیل عطا فرمائے ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=21981