7

مسجد سھلہ میں دفتر قائد ملت جعفریہ نجف کے وفد نے آیت اللہ العظمی السید سعید الحکیم کے لئے قرآن خوانی و مجلس میں شرکت کی

  • News cod : 22134
  • 07 سپتامبر 2021 - 21:48
مسجد سھلہ میں دفتر قائد ملت جعفریہ نجف کے وفد نے آیت اللہ العظمی السید سعید الحکیم کے لئے قرآن خوانی و مجلس میں شرکت کی
سماحۃ المرجع الدینی قدس سرہ کے فرزندان اور ان کے بھائی نے تمام وفد کا استقبال کیا اور قائد محبوب کا شکریہ ادا کیا

وفاق ٹائمز ، مسجد سھلہ میں آیۃ اللہ العظمی المرجع الدینی الکبیر السید محمد سعید الحکیم قدس سرہ کی فاتحہ خوانی کے دوسرے روز دفترِقائد ملت جعفریہ نجف اشرف عراق کا وفد قائم مقام نمائندہ قائد ملت جعفریہ پاکستان مولانا سید نسیم عباس کاظمی صاحب کی سربراہی میں مسجد سھلہ گیا اور قائد ملت جعفریہ سید ساجد علی النقوی کی جانب سے تعزیت و تسلیت پیش کی سماحۃ المرجع الدینی قدس سرہ کے تمام فرزندان اور انکے بھائی و عزیر اقارب کو قائد ملت جعفریہ پاکستان سید ساجد علی النقوی حفظہ اللہ کا تعزیتی پیغام اور قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے تعزیتی لیٹرز پہنچائےجس پر سماحۃ المرجع الدینی قدس سرہ کے فرزندان اور ان کے بھائی نے تمام وفد کا استقبال کیا اور قائد محبوب کا شکریہ ادا کیا

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=22134