7

کراچی کانفرنس میں یذیدیت کا چہرہ کھل کر منظر عام پر آگیا، علامہ شیخ محمد حسن جعفری

  • News cod : 22271
  • 11 سپتامبر 2021 - 1:29
کراچی کانفرنس میں یذیدیت کا چہرہ کھل کر منظر عام پر آگیا، علامہ شیخ محمد حسن جعفری
سکردو سے راولپنڈی کا راستہ بند ہونے کی وجہ سے مختلف تعلیمی و غیر تعلیمی اداروں کے امتحانات اور ٹیسٹ انٹرویو میں شرکت کرنے والوں کے لئے مشکلات کا سامنا ہے۔ اعلی حکام راستہ کھلنے تک متعلقہ امتحانات اور ٹیسٹ کی تاریخ بڑھائی جائے۔

وفاق ٹائمز، مرکزی جامع مسجد سکردو میں خطبہ دیتے ہوئے حجت الاسلام علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے کہا کہ آیت اللہ العظمی (مرجعِ اعلی) سید محمد سعید الحکیم کے علمی خدمات سے دنیا واقف ہے۔ دعا ہے کہ خداوند انہیں جوارِ اہلیبتؑ میں جگہ عطا فرمائے۔

علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے سرکار سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سکردو سے راولپنڈی کا راستہ بند ہے جس کی وجہ سے مختلف تعلیمی و غیر تعلیمی اداروں کے امتحانات اور ٹیسٹ انٹرویو میں شرکت کرنے والوں کے لئے مشکلات کا سامنا ہے۔ جس کے پیش نظر اعلی حکام راستہ کھلنے تک متعلقہ امتحانات اور ٹیسٹ کی تاریخ بڑھائی جائے۔
امام جمعہ سکردو نے بلتستان میں زمینوں کی بے لگام خرید و فروخت کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ
ہمیں اپنی زمینوں کی قدر و قیمت کا اندازہ نہیں جبکہ غیر مقامی ہماری زمینوں کی اہمیت اور قدر و قیمت سے خوب آگاہ ہیں۔ اسی لئے وہ ہماری زمینوں کو ہر قیمت پر خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور ہم بے دریغ بیچنے میں مصروف ہیں۔ اگر ہم اب بھی اپنی زمینوں کی اہمیت کا ادراک کئے بغیر بے دریغ زمین فروشی میں مصروف رہیں تو آئندہ کی نسلیں ہم پر لعنت بھیجیں گے۔
سکردو شہر میں روز بروز بڑھتی ہوئی معاشی برائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا قرآن پاک میں اللہ پاک فرماتا ہے:
اے ایمان والو!
اس میں شک نہیں کہ شراب جوا بت پرستی۔۔۔۔۔ وغیرہ نجس ہیں (شیطانی کام ہے)۔ ہر وہ چیز جس کی انسانی عقل نفی کرتی ہے وہ نجس ہے۔ سکردو میں متعدد مقامات پر منشیات کو عام کیا جارہا ہے۔
آپ لوگ ایسی نجاستوں سے دور رہیں تاکہ آپکا وجود پاکیزہ رہے۔
بد قسمتی سے آج کے دور میں شراب جوا جیسی نجاستوں کو عام کیا جارہا ہے جو کہ سراسر حرام ہے۔
ایسی نجاستوں کے لئے مواقع فراہم کرنے والے بھی سراسر حرام میں ملوث ہیں۔
پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوششوں کی طرف متوجہ کراتے ہوئے انہوں نے کہا: آج کل ملک بھر میں فرقہ واریت کا زہر پھیلایا جارہا ہے۔
مکتبِ تشیع کے عقائد بلخصوص اذان، عزاداری اور کلمہ پے اعتراض کیا جا رہا ہے اور شیعوں کے خلاف گندی زبان استعمال ہورہی ہے بلخصوص گزشتہ دنوں کراچی کانفرنس میں یذیدیت کا چہرہ کھل کر منظر عام پر آیا ہے۔ ہم اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے فتنہ گروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=22271