6

ایرانی و عراقی عوام کے دل ایک دوسرے کے لئے دھڑکتے ہیں، آیت اللہ رئیسی

  • News cod : 22380
  • 13 سپتامبر 2021 - 14:18
ایرانی و عراقی عوام کے دل ایک دوسرے کے لئے دھڑکتے ہیں، آیت اللہ رئیسی
عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے ایران اور عراق کے تعلقات کو انتہائی دوستانہ اور برادرانہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی میدان میں دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ کی بے پناہ گنجائشیں موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

وفاق ٹائمز: عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے ایران اور عراق کے تعلقات کو انتہائی دوستانہ اور برادرانہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی میدان میں دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ کی بے پناہ گنجائشیں موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ ایران عراق تعلقات صرف دو ملکوں کے تعلقات کی طرح نہیں ہیں بلکہ، علاقائی اور عالمی سطح پر بھی دونوں ممالک مؤثر کردار کے مالک ہیں۔

ایرانی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک باہمی تعلقات کے فروغ کا پختہ ارادہ رکھتے ہیں اور عراقی وزیراعظم نے اربعین حسینی کے لیے ایرانی زائرین کا کوٹہ بڑھانے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے عراق کی جانب سے ایرانیوں کے لیے ویزے کی شرط ختم کیے جانے کا بھی خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عراقی وزیراعظم نے یہ اچھی خبردی ہے۔

عراقی وزیر اعظم نے بھی اس موقع پر داعش کے خلاف جنگ میں مدد دینے پر اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ عراقی عوام اور ہماری حکومت تمام مشکلات کے مقابلے میں ایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں۔ عراقی وزیر اعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان چودہ سو کلومیٹر طویل سرحدوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ باہمی تعلقات کی اہمیت کو ظاہر کرنے کے لیے دوسری بار ایران آئے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=22380