18

حجت الاسلام سید شاہ عباس موسوی اور شیخ محمد علی فاضل کی رحلت ناقابلِ تلافی نقصان ہے، حجت الاسلام محمد حسین حیدری

  • News cod : 22454
  • 14 سپتامبر 2021 - 18:42
حجت الاسلام سید شاہ عباس موسوی اور شیخ محمد علی فاضل کی رحلت ناقابلِ تلافی نقصان ہے، حجت الاسلام محمد حسین حیدری
بزرگ عالم دین شیخ محمد علی فاضل اور سید شاہ عباس موسوی کی رحلت پر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر حجۃ الاسلام محمد حسین حیدری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان دو علما کی رحلت سے ایک خلا پیدا ہو گیا ہے جس کو پر نہیں کیا جا سکتا۔

وفاق ٹائمز، بزرگ عالم دین شیخ محمد علی فاضل اور سید شاہ عباس موسوی کی رحلت پر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر حجۃ الاسلام محمد حسین حیدری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان دو علما کی رحلت سے ایک خلا پیدا ہو گیا ہے جس کو پر نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا انتقال ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان مرحوم مغفور حجت الاسلام شیخ محمد علی فاضل اور سید شاہ عباس موسوی کی رحلت پر امام زمانہ عج اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے محضر مبارک میں اور مرحوم علما کے لواحقین کے خدمت میں عرض تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے حضور دست بہ دعا ہیں کہ محمد و آل محمد علیہم السلام کے صدقے انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور محمد و آل محمد علیہم السلام کے ساتھ محشور فرمائے اور لواحقین کو کو صبر کے ساتھ اس عظیم صدمے کو برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ الہی آمین

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=22454