17

شہدائے ڈیرہ اسماعیل خان کی عظیم قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، ترجمان قائد ملت علامہ ساجد نقوی

  • News cod : 22959
  • 30 سپتامبر 2021 - 16:20
شہدائے ڈیرہ اسماعیل خان کی عظیم قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، ترجمان قائد ملت علامہ ساجد نقوی
30ستمبر 1988ءکو ڈیرہ اسماعیل خان میں شہری آزادیوں کو سلب کرنے کی ناکام کوشش ہوئی تو درجنوں عزاداران نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے عوام کی شہری آزادیوں اور آئین کی روسے حاصل حقوق کا تحفظ کرکے آئین و قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا ۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے ترجمان نے یوم شہدائے ڈیرہ اسماعیل خان 30ستمبر 1988ءکے موقع پر کہا کہ شہدائے ڈیرہ اسماعیل خان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ،شہریوں کے بنیادی حقوق پر قدغن آئین کے خلاف ہے اور شہری آزادیوں او ر آئین کی رو سے حاصل حقوق کا تحفظ کرکے آئین و قانون کی بالا دستی کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ نواسہ پیغمبر بشریت کے ہادی او ر امام ہیں ان کی یاد منانا اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کی یاد میں مجلس عزا ، جلوس عزاداری و ماتم داری کسی مکتب یا مسلک کیخلاف نہیں بلکہ ظلم کیخلاف صدائے احتجاج ہے اور آئین پاکستان کی رو سے یہ عوام کی شہری آزادیوں کا مسئلہ ہے جس پر کسی قسم کی قدغن خلاف آئین و قانون ہے جو قابل قبول نہیں ۔

ترجما ن علامہ ساجد نقوی نے مزید کہاکہ یہی وجہ ہے کہ 30ستمبر 1988ءکو ڈیرہ اسماعیل خان میں شہری آزادیوں کو سلب کرنے کی ناکام کوشش ہوئی تو درجنوں عزاداران نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے عوام کی شہری آزادیوں اور آئین کی روسے حاصل حقوق کا تحفظ کرکے آئین و قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا ۔آخر میں کہا کہ اسلام آباد میں حالیہ بھر پور کامیاب علماءو ذاکرین کانفرنس میں خاص کر شہری آزادیوں کیخلاف ہر قسم کے منفی رویوں کو مسترد کیا گیا لیکن انتظامیہ کی جانب سے اربعین مشی(چہلم واک) میں پیادہ شرکت کرنے والوں کیخلاف ایف آئی آر ز کا اندراج شہریوں کے بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے جس کا خاتمہ ضروری ہے ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=22959