16

صیہونیت سے سازباز بحرین کے عوام کے خلاف حکومت کی سیاسی جنگ ہے، آیت اللہ شیخ عیسی قاسم

  • News cod : 22992
  • 30 سپتامبر 2021 - 20:00
صیہونیت سے سازباز بحرین کے عوام کے خلاف حکومت کی سیاسی جنگ ہے، آیت اللہ شیخ عیسی قاسم
بحرینی عوام کی اسلامی تحریک کے رہنما شیخ عیسی قاسم نے صیہونی وزیر خارجہ کے دورہ منامہ پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صیہونی دشمن سے سازباز بحرین کے عوام کے خلاف حکومت کی سیاسی جنگ ہے۔

وفاق ٹاءمز کی رپورٹ کے مطابق، بحرینی عوام کی اسلامی تحریک کے رہنما شیخ عیسی قاسم نے صیہونی وزیر خارجہ کے دورہ منامہ پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صیہونی دشمن سے سازباز بحرین کے عوام کے خلاف حکومت کی سیاسی جنگ ہے۔

العھد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بحرینی عوام کے مذہبی اور انقلابی رہنما آیت اللہ عیسی قاسم نے جمعرات کو غاصب صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ یائیرلاپید کے دورہ منامہ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی دشمن سے تعلقات کی برقراری کی نفرت انگیز خیانت، عوام کے خلاف بحرینی حکومت کی ایک سیاسی جنگ ہے جس میں خوف وحشت، غربت، قید و بند، شہریوں کی جلاوطنی، توہین و تحقیر، الگ تھلگ کرنا اور حقوق کو سلب کرلینا بھی شامل ہے۔

آیت اللہ عیسی قاسم نے زور دے کر کہا کہ بحرین، حکومتی پالیسی کے مقابلے میں اپنے حقیقی تشخص پر قائم ہے اور استقامت طویل ہو گی اور یہ بحرینیوں کے لئے ایک فیصلہ کن اور اپنی حیثیت کے بقا کی جنگ ہے۔

صیہونی وزیر خارجہ لاپید، تل ابیب منامہ کے درمیان تعلقات کی برقراری کے معاہدے کے بعد پہلی بار تیس ستمبر کو بحرین کے دورے پر پہنچے۔ بحرین نے ستمبر دوہزار بیس میں ٹرمپ حکومت کی کوششوں سے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے تھے جس کی بہت سے ملکوں اور عوام نے سخت مخالفت کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=22992