10

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا اپنے وفد سمیت آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی سے ملاقات

  • News cod : 23046
  • 04 اکتبر 2021 - 19:51
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا اپنے وفد سمیت آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی سے ملاقات
اس ملاقات میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تشیع کو پاکستان میں درپیش چیلنجز کو بیان کیا اور مزید یہ بھی بیان فرمایا کہ پاکستان میں تشیع کو درپیش مشکلات کے باوجود تشیع کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

وفاق ٹائمز، مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے وفد سمیت آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔
اس ملاقات میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تشیع کو پاکستان میں درپیش چیلنجز کو بیان کیا اور مزید یہ بھی بیان فرمایا کہ پاکستان میں تشیع کو درپیش مشکلات کے باوجود تشیع کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اس ملاقات میں جب علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے مدارس کو علمی حوالے سے مضبوط سے مضبوط تر بنانے کے حوالے سے کیا اقدامات کیے جائیں،اس حوالے سے آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے سوال کیا تو مرجع عالی قدر نے فرمایا کہ طلاب کو نصاب میں رائج قدیمی کتب کو پڑھایا جائے تاکہ طلاب کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو۔
اس ملاقات میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان میں کی جانے والی کاوشوں کو بیان کیا۔جنکو آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی نے انہیں سراہتے ہوئے مزید توفیقات کے اضافے کے لیے دعا فرمائی۔
آخر پر قیمتی وقت دینے پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے  آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی  کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=23046