11

پاکستان ایران سرحد پر محدود رفت آمد بحال

  • News cod : 23070
  • 05 اکتبر 2021 - 19:38
پاکستان ایران سرحد پر محدود رفت آمد بحال
کورونا کے پھیلاؤ میں شدت کو دیکھتے ہوئے انتیس جون کو ایران پاکستان سرحد مسافروں کی رفت و آمد کے لیے بند کردی گئی تھی تاہم دو طرفہ تجارتی لین کا سلسلہ بدستور جاری تھا۔

پاکستانی ذرائع نے ایمیگریشن حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ تفتان میرجاوہ کے مقام پر قائم ایران پاکستان سرحد پیر سے محدود رفت وآمد کے لیے کھول دی گئی جس کا مقصد تاجروں اور طلبہ کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی تاجر، ٹرک ڈرائیور اور طلبہ و طالبات قانونی سفری دستاویزات اور کورونا پروٹوکول کی پابندی کرتے ہوئے، میرجاوہ تفتان سرحد سے ایران میں داخل ہو سکتے ہیں، تاہم زائرین اور سیاحوں کے لیے سرحدیں بدستور بند رہیں گی۔

کورونا کے پھیلاؤ میں شدت کو دیکھتے ہوئے انتیس جون کو ایران پاکستان سرحد مسافروں کی رفت و آمد کے لیے بند کردی گئی تھی تاہم دو طرفہ تجارتی لین کا سلسلہ بدستور جاری تھا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=23070