16

نمایندگي پاکستان جامعۃ المصطفی العالمیۃ نومبر میں انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا جارھا ھے

  • News cod : 23275
  • 09 اکتبر 2021 - 11:44
نمایندگي پاکستان جامعۃ المصطفی العالمیۃ نومبر میں انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا جارھا ھے
طلاب کرام سے گزارش هے چونکه امتحانات نومبر کے آخری ایام میں هوں گے لھذا ابھی سے درج ذیل کتابوں کی تیاری رکھیں۔

وفاق ٹائمز، جامعہ مصطفی العالمیہ نمائندگی پاکستان سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جامعۃ المصطفی العالمیۃ نمایندگي پاکستان کی طرف سے عنقریب مدارس علمیه سے لمعه پڑھے هوئے طلاب کرام کے لئے ایف اے(کالج سے یا وفاق المدارس سے) کی بنیاد پر آزمون تکمیل کارشناسی 2021 کا انعقاد کیا جارھا ھے جس کی حتمی تاریخ اور رجسٹریشن کا طریقه کار بعد میں اعلان کیا جائے گا۔

طلاب کرام سے گزارش هے چونکه امتحانات نومبر کے آخری ایام میں هوں گے لھذا ابھی سے درج ذیل کتابوں کی تیاری رکھیں۔

صرف: صرف میر یا صرف ساده
نحو: سیوطی،شرح بن عقیل یا مبادی العربیۃ باب اضافه تک
منطق تصورات کی بحث
اصول: الموجز فی الاصول یا حلقه اولی شھید صدر
فقه : شرح لمعه یا دروس تمھیدیه (کتب طھارت صلوۃ و صوم
عقاید: اصول عقاید آیۃ الله مکارم شیرازی دامت برکاته

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=23275