4

افغانستان کے شہر قندھار کی شیعہ مسجد میں بم دھماکا، 33 افراد شہید کئی زخمی

  • News cod : 23587
  • 15 اکتبر 2021 - 17:20
افغانستان کے شہر قندھار کی شیعہ مسجد میں بم دھماکا، 33 افراد شہید کئی زخمی
افغانستان کے جنوبی شہر قندھار کی شیعہ مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے میں 33 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

وفاق ٹائمز کی رپور کے مطابق، افغانستان کے جنوبی شہر قندھار کی شیعہ مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے میں 33 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

مقامی صوبائی کونسل کے ایک سابق رکن نعمت اللہ وفا نے بتایا ہے کہ مسجد میں ہونے والے دھماکے میں بھاری جانی نقصان ہوا ہے تاہم فوری طور پر کوئی تفصیلات نہیں ہیں۔

دوسری جانب مقامی میڈیا کے مطابق دھماکے میں 33 افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے گزشتہ جمعے کو بھی شمالی شہر قندوز میں ایک شیعہ مسجد میں بم دھماکے میں متعدد افراد شہید ہوئے۔ قندوز دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=23587