9

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ کی مزار قائد پر حاضری

  • News cod : 23590
  • 15 اکتبر 2021 - 17:30
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ کی مزار قائد پر حاضری
رپورٹ کے مطابق مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل محمد باقری نے اپنے دورہ پاکستان کے چوتھے روز، کراچی میں بانی پاکستانی قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری اور ان کے ہمراہ وفد نے بانی پاکستان کے مزار پر حاضری دی اس عظیم مسلم رہنما سے عقیدت کا اظہار کیا۔

رپورٹ کے مطابق مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل محمد باقری نے اپنے دورہ پاکستان کے چوتھے روز، کراچی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر بانی پاکستان کے مزار پر تعینات پاکستانی فوج کے اعزازی دستوں نے ایران کی مسلح افواج کے سربراہ اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔

قبل ازیں جب جنرل محمد باقری اپنے وفد کے ہمراہ کراچی کے قائد اعظم محمد علی جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچے تو پاکستانی فوجی حکام نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔

اس موقع پر کراچی میں تعینات ایرانی کونسلر جنرل نوریان اور دوسرے سفارتی عہدیدار بھی موجود تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=23590