7

افغانستان میں نماز ِ جمعہ پر مسلسل حملے بد ترین سفاکیّت،طالبان کی رِٹ پر سوالیہ نشان ہیں، علامہ مرید نقوی

  • News cod : 23611
  • 16 اکتبر 2021 - 18:07
افغانستان میں نماز ِ جمعہ پر مسلسل حملے بد ترین سفاکیّت،طالبان کی رِٹ پر سوالیہ نشان ہیں، علامہ مرید نقوی
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ مرید حسین نقوی نے قندھار کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران نمازیوںکی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں نماز ِ جمعہ پر مسلسل حملے بد ترین سفاکیّت،طالبان کی رِٹ پر سوالیہ نشان ہیں۔ مظلوموں کے غم میں شامل نہ ہونا بھی سنگدلی اور غیر اسلامی رویہ ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ مرید حسین نقوی نے قندھار کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران نمازیوںکی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں نماز ِ جمعہ پر مسلسل حملے بد ترین سفاکیّت،طالبان کی رِٹ پر سوالیہ نشان ہیں۔ مظلوموں کے غم میں شامل نہ ہونا بھی سنگدلی اور غیر اسلامی رویہ ہے۔ قندھار کے اہل سنت شہریوں کے زخمیوں کی مدد کرنے، خون دینے سے ثابت ہوتا ہے اِس خطہ میں شیعہ،سُنی کا کوئی مسئلہ نہیں۔ پاکستان و افغانستان میں مختلف ناموں سے بے گناہوں کا خون بہانے والی تنظیمیں، لشکر در اصل امریکہ ،سرائیل،بھارت کے کرائے کے قاتل ہیں۔دونوں ملکوں کی ذمہ دار سُنی، شیعہ قیادت نے اسلام دشمن طاقتوں کی طرف سے سُنی، شیعہ لڑائی کی سازش ناکام بنا دی ہے۔

تعزیتی بیان میں علامہ مرید نقوی نے کہا کہ ہماری حکومت کا ردِ عمل انسانی ،اسلامی رشتے کے علاوہ اس تناظر میں بھی ہونا چاہئے کہ درندہ صفت داعش ارضِ پاک پر بھی پنجے گاڑ چکی ہے جس کی طرف کچھ عرصہ قبل ایک سابق وزیرِ داخلہ نے بھی میڈیا میں اشارہ کیا تھا۔ملک و ملت کو داعش اور اُس کی ہم فکر کالعدم تنظیموں کے شر سے بچانے کے لئے حکومت و ریاستی ادارے منظّم حکمتِ عملی اختیار کریں۔انہوں افسوس کا اظہار کیا کہ دونوں اسلامی ممالک میں ایک ہی مسلک کے پیروکاروں کے خلاف مسلسل دہشت گردی ملکی استحکام کے لئے سنگین خطرہ ہے۔اسلام آباد اور دیگر شہروں میں تکفیری،دہشت گرد عناصر کی مذموم سرگرمیوں سے دانستہ چشم پوشی حکومت کے لئے مسائل پیدا کرے گی۔مخصوص مائنڈ سیٹ کے تحت نمازِ جمعہ کے شہداءکوجاںبحق لکھنابھی میڈیا کا افسوسناک رویہ ہے۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=23611