13

علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کی پہلی برسی کے موقع پر وفاق ٹائمز کی ویب سائٹ پر خصوصی صفحہ “عالم مجاہد” کا افتتاح

  • News cod : 23819
  • 18 اکتبر 2021 - 18:58
علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کی پہلی برسی کے موقع پر وفاق ٹائمز کی ویب سائٹ پر خصوصی صفحہ “عالم مجاہد” کا افتتاح
علامہ قاضی نیاز حسین نقوی اعلی اللہ مقامہ کی پہلی برسی نزدیک ہے اور علامہ مرحوم کی ہمہ جہت شخصیت کو مدنظر رکھتے ہوئے "وفاق ٹائمز" نے ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے خصوصی طور پر ان کے حوالے سے بیانات، مقالات اور دیگر مواد کے لئے خصوصی صفحے کا افتتاح کیا ہے جہاں پر ان سے متعلق معلومات اور مطالب قارئین کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حوزات علمیہ پاکستان کے خبررساں ادارہ “وفاق ٹائمز” کے ایڈیٹر احمد علی جواہری نے کہا ہے کہ بزرگ عالم دین، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سابق نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی اعلی اللہ مقامہ کی پہلی برسی نزدیک ہے اور علامہ مرحوم کی ہمہ جہت شخصیت کو مدنظر رکھتے ہوئے “وفاق ٹائمز” نے ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے خصوصی طور پر ان کے حوالے سے بیانات، مقالات اور دیگر مواد کے لئے خصوصی صفحے کا افتتاح کیا ہے جہاں پر ان سے متعلق معلومات اور مطالب قارئین کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔

انہوں نے علامہ قاضی نیاز حسین نقوی مرحوم کے اساتید، شاگردوں، عقیدت مندوں سے گزارش کی ہے کہ ان سے متعلق جیتنے بھی مکتوب پیغامات ویڈیو یا آڈیوز کی شکل میں یا مقالات موجود ہوں وہ وفاق ٹائمز کو ارسال کریں تاکہ بروقت نشر ہوسکے.

Email: wifaqtimes.ur@gmail.com

واٹس ایپ نمبر

00989105770453

00989020306171

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=23819