علامہ سید عالم موسوی شہید کی ملی و قومی حوالوں سے کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، قائد ملت جعفریہ پاکستان
مظاہرین نے احتجاج کے موقع پر حکومت وقت، انتظامیہ اور سکیورٹی پر مامور دیگر ذمہ داران کیخلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا اور پاراچنار کے مظلومین کو انصاف فراہم کرنے، قاتلوں اور سہولتکاروں کیخلاف سخت اقدامات اٹھانے اور غفلت برتنے والے ذمہ داران کیخلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
مقررین نے کہا کہ ہم کے پی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشتگردی میں ملوث عناصر کیخلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے
احتجاجی ریلی میں لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر شرکائے ریلی نے نعرہ بازی کی اور سانحہ کرم پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔
احتجاجی ریلی میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی عہدیدار اور مجلس وحدت مسلمین، جعفریہ سٹوڈنٹس ،امامیہ سٹوڈنٹس ،سول سوسائٹی اوردیگر تنظیموں کے نمائندوں اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور پارہ چنار کے شہداء کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
علامہ افضل حیدری کا کہنا تھا کہ پارا چنار ایک عرصے سے غیر انسانی رویوں کا شکار ہے، پارہ چنار کے راستوں کو مستقل بنیادوں پر محفوظ بنایا جائے اس کیلئے پارا چنار میں امن کے قیام کیلئے آرمی آپریشن ضروری ہے۔
قائدملت جعفریہ کامسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے شہادتوں پر افسوس کا اظہار، شہداء کے قاتلوں کو کیفر و کردار تک پہنچایا جائے
صوبائی سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے مزید کہا کہ امن و امان کی بحالی، علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں اور متاثرہ خاندانوں کو تحفظ فراہم کریں۔
جمعیت اہلحدیث سکردو کے عالم دین کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ پاراچنار کے مسافروں پر حملے کرنے والے اسلام دشمن اور ملک دشمن ہیں، ایسے لوگ دائرہ اسلام سے خارج ہیں، ایسے عناصر کی بیخ کنی کیلئے ریاستی اداروں کو کردار ادا کرنا ہوگا، دہشت گردانہ حملوں میں ملوث افراد کسی بھی صورت میں رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
اپنے ایک بیان میں ایس یو سی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ریاست کہاں ہے، ایف سی کی گاڑیاں ساتھ ہوتے ہوئے بھی اتنا بڑا واقع رونما ہونا ریاست پر سوالیہ نشان ہے؟؟ کے پی حکومت مکمل ناکام ہوچکی۔
سیکورٹی اداروں کی سرپرستی میں جانے والے قافلے پر دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کرنا سیکورٹی اداروں پر سوالیہ نشان ہے