14

علامہ قاضی سید نیاز نقوی انتہائی بے باک اور حق گو عالم دین تھے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

  • News cod : 24481
  • 28 اکتبر 2021 - 18:04
علامہ قاضی سید نیاز نقوی انتہائی بے باک اور حق گو عالم دین تھے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
انہوں نے کہاکہ علامہ نیاز نقوی 27 سال تک ایک نڈر جج کے طور پر ایران میں خدمات سرانجام دیتے رہے ، انہیں بہترین قاضی قرار دیا گیا ۔مرحوم نیاز نقوی انتہائی بے باک اور حق گو عالم دین تھے۔سول حکمرانوں اور فوجی سربراہوں کے سامنے بھی حق بات کہنے سے نہیں ڈرتے تھے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سابق نائب صدر علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی رحمتہ اللہ علیہ کی پہلی برسی کے موقع پر سیمینار رئیس الوفاق آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی زیر صدارت حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر میں منعقد ہوا۔سیمینار سے ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر زبیر، علامہ محمد افضل حیدری، علامہ مرید حسین نقوی،علامہ افتخارحسین نقوی،مولانا محمد باقر گھلو، ڈی جی خانہ فرہنگ ایران آغا روناس، مولانا مخدوم عاصم، اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے ممتاز شیعہ عالم دین اور ایرانی عدلیہ میں پاکستانی جج کی دینی اور ملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ حافظ حافظ ریاض حسین نجفی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا مرحوم نیاز حسین نقوی کو ولی ففیہہ آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای ایران اور محسن ملت مرحوم مولانا صفدر حسین نجفی اپنے خاندان کا افتخار قرار دیتے تھے ۔انہوں نے کہاکہ علامہ نیاز نقوی 27 سال تک ایک نڈر جج کے طور پر ایران میں خدمات سرانجام دیتے رہے ، انہیں بہترین قاضی قرار دیا گیا ۔مرحوم نیاز نقوی انتہائی بے باک اور حق گو عالم دین تھے۔سول حکمرانوں اور فوجی سربراہوں کے سامنے بھی حق بات کہنے سے نہیں ڈرتے تھے۔ حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ علامہ نیاز حسین نقوی کی جگہ مرحوم کی عالمانہ اور مجاہدانہ صفات رکھنے والے علامہ محمدافضل حیدری کومہتمم اعلیٰ جامعةالمنتظرمقرر کیا ہے۔امید کرتے ہیں کہ وہ مرحوم صفدر نجفی کے دور کا حوزہ قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=24481