6

لاہور،نائب صدروفاق المدارس الشیعہ علامہ نیاز حسین نقوی کی پہلی برسی کے حوالے سے تقریب شروع

  • News cod : 24423
  • 28 اکتبر 2021 - 13:53
لاہور،نائب صدروفاق المدارس الشیعہ علامہ نیاز حسین نقوی کی پہلی برسی کے حوالے سے تقریب شروع
سیمینار میں مختلف موضوعات میں سے عظمت علم و علمائ، اتحاد بین المسلمین، جامعتہ المنتظر کی تعمیروترقی ،اساتذہ اور طلباءسے روابط، انقلاب اسلامی اور اسلامک جج کی حیثیت سے کردار ،ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے مختلف مذاہب سے ہم آہنگی اور علمائے اہل سنت سے باہمی تعلقات کے حوالے سے روشنی ڈالی جائے گی۔مرحوم کے مدارس دینیہ کی تنظیمات کے ساتھ روابط اور اندرون و بیرون ملک مدارس دینیہ کے قیام کے حوالے سے بھی علامہ نیاز نقوی مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سابق نائب صدرعلامہ سید نیاز حسین نقوی رحمتہ اللہ علیہ کی پہلی برسی کل منائی جارہی ہے۔ مرحوم ممتاز شیعہ عالم دین گذشتہ سال قم المقدس ایران میں کورونا کے باعث انتقال کرگئے تھے۔

جامع علی مسجد جامعتہ المنتظر ان کی دینی علمی ، عدالتی اور قومی خدمات کے حوالے سے سیمینار کا آغاز مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی سے شروع۔

قرآن خوانی کے بعد خطابات 5 بجے تک جاری رہیں گے۔

صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی،علامہ محمد افضل حیدری، علامہ مرید حسین نقوی، اور دیگر علما ءخطاب کریں گے۔

سیمینار میں مختلف موضوعات میں سے عظمت علم و علمائ، اتحاد بین المسلمین، جامعتہ المنتظر کی تعمیروترقی ،اساتذہ اور طلباءسے روابط، انقلاب اسلامی اور اسلامک جج کی حیثیت سے کردار ،ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے مختلف مذاہب سے ہم آہنگی اور علمائے اہل سنت سے باہمی تعلقات کے حوالے سے روشنی ڈالی جائے گی۔مرحوم کے مدارس دینیہ کی تنظیمات کے ساتھ روابط اور اندرون و بیرون ملک مدارس دینیہ کے قیام کے حوالے سے بھی علامہ نیاز نقوی مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

سیمینار میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ ابولخیر محمد زبیر سمیت مختلف مکتبِ فکر کے علما ء شریک ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=24423