13

قم میں بزرگ عالم دین علامہ قاضی نیاز نقوی” کی پہلی برسی کی مناسبت سے پروگرام منعقد

  • News cod : 24085
  • 21 اکتبر 2021 - 23:46
قم میں بزرگ عالم دین علامہ قاضی نیاز نقوی” کی پہلی برسی کی مناسبت سے پروگرام منعقد
قم کی معروف مسجد "امام حسن عسکریؑ" میں بزرگ عالم دین علامہ قاضی نیاز حسین نقوی مرحوم کی پہلی برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،قم کی معروف مسجد “امام حسن عسکریؑ” میں بزرگ عالم دین علامہ قاضی نیاز حسین نقوی مرحوم کی پہلی برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی۔

تقریب میں ایرانی وزیر اطلاعات سید اسماعیل خطیب،جامعہ مدرسین قم کے سربراہ آیت اللہ حسینی بوشہری، ایرانی پارلیمنٹ کے رکن ذوالنوری، حجۃ الاسلام والمسلمین سید باقر گلپایگانی، حجۃ الاسلا والمسلمین علوی بروجردی، حجۃ الاسلام والمسلمین سید فیاض حسین نقوی، دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان کے نمائندے سمیت پاکستانی اور ایرانی علمائے کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر قرآن خوانی ہوئی اور بعد از آں مجلس ترحیم سے ایرانی ممتاز عالم دین، استاد حوزہ آیت اللہ نظری منفرد نے خطاب کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=24085