17

اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے انقلابی جدوجہد کرنا ہوگی، ثروت اعجاز قادری

  • News cod : 23988
  • 21 اکتبر 2021 - 14:06
اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے انقلابی جدوجہد کرنا ہوگی، ثروت اعجاز قادری
میلاد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ نبوت کے دعویداروں کو مغرب پناہ دیتا ہے اور شعائر اسلام کی توہیں کرنیوالوں کے پیچھے بھی یہود و نصاریٰ کا ہاتھ ہوتا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے انقلابی جدوجہد کرنا ہوگی، بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ نے بھی ریاست پاکستان کیلئے کہا تھا کہ قرآن و سنت ہی ہماری دستور ہے، اقلیتوں کو دین اسلام تحفظ فراہم کرتا ہے، پاکستان میں تمام اقلیتیں آزادی سے زندگی بسر کر رہی ہیں، مغرب سے اسلام شعائر کے خلاف توہین آمیز رویئے اور توہین آمیز خاکے دنیا کی بدترین دہشتگردی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں لیاقت آباد ڈاکخانہ پر پاکستان سنی تحریک کے تحت نکالی جانیوالی میلاد ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ نبوت کے دعویداروں کو مغرب پناہ دیتا ہے اور شعائر اسلام کی توہیں کرنیوالوں کے پیچھے بھی یہود و نصاریٰ کا ہاتھ ہوتا ہے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک کو معاشی عدم استحکام سے نکالنے کیلئے ایک ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے، موجودہ حکمرانوں نے عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے، حکومت غربت کی بجائے غریب کو ختم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عملی طور پر اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے دعوﺅں سے کام نہیں چلے گا، عوام غربت سے بیزار ہوکر خودکشی کر رہے ہیں، حکمران بتائیں غریبوں کا خون کس کے ہاتھوں میں تلاش کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہود و نصاریٰ فحاشی و عریانی پھیلا کر مسلمانوں کو کمزور کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں، ہمیں اپنی نسلوں کو دینی و دنیاوی تعلیم دلانا ہوگی، تاکہ اسلام و ملک دشمنوں قوتوں کو پنپنے کا موقع نہ ملے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=23988