9

شام میں دہشت گردانہ حملہ امریکہ اور اسرائیل کے اشارے پر کیا گیا، لبنانی شیعہ اسلامی اسمبلی کے نائب صدر

  • News cod : 24196
  • 23 اکتبر 2021 - 0:03
شام میں دہشت گردانہ حملہ امریکہ اور اسرائیل کے اشارے پر کیا گیا، لبنانی شیعہ اسلامی اسمبلی کے نائب صدر
لبنان کی سپریم شیعہ اسلامی اسمبلی کے نائب صدر شیخ علی الخطیب نے شام میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی شیعہ سپریم اسلامی اسمبلی کے نائب صدر شیخ علی الخطیب نے شام میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس دہشت گردانہ کارروائی نے شامی فوج اور اس کے اتحادیوں کی بڑی کامیابیوں کے بعد،شام کی امن و امان اور خودمختاری کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ دہشت گردانہ حملہ امریکی محاصرے اور پابندیوں اور شام پر اسرائیلی فضائی حملوں کے اہداف کو مکمل کرتا ہے اور اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ تکفیری گروہ خطے کو تباہ کرنے کے منصوبے میں ملوث ہے۔

 

لبنانی شیعہ سپریم اسلامی اسمبلی کے نائب سربراہ شیخ الخطیب نے شامی عوام،صدر اور شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہداء کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=24196