12

آیۃ اللہ العظمی بشیر نجفی سے بغداد میں تعینات ہندوستانی سفیر کی ملاقات

  • News cod : 24573
  • 31 اکتبر 2021 - 10:12
آیۃ اللہ العظمی بشیر نجفی سے بغداد میں تعینات ہندوستانی سفیر کی ملاقات
حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں بغداد میں جمہوریہ ہندوستان کے سفیر پرشانت پیس کا ان کے وفد کے ہمراہ استقبال کیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں بغداد میں جمہوریہ ہندوستان کے سفیر پرشانت پیس کا ان کے وفد کے ہمراہ استقبال کیا۔

انہوں نے مہمان سفیر سے گفتگو میں دونوں ملکوں کی مصلحتوں کے پیش نظر تمام شعبوں خاص طور پر اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر تاکید فرمائی۔

گفتگو میں ہندوستان سے عراق عتبات عالیات ومقامات مقدسہ کی زیارت پر آنے والے زائرین کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر بھی تبادلہ خیال کیا.

آیت اللہ العظمی بشیر نجفی نے کہاکہ یہ دفتر سب کے لئے ہے ہم سے جتنا ممکن ہوگا خدمت کے لئے حاضر ہیں اور رہیں گے۔

مہمان سفیر نے آیت اللہ حافظ بشیر نجفی کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی سے بھی ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان آپسی روابط مزید مضبوط کرنے اورزائرین کودرپیش تمام مسائل کے حل پر تاکید کی۔

مہمان سفیر نے موصوف کے ہمراہ عصری تقاضوں کےپیش نظر یتیموں کی تعلیمی و تربیتی خدمات کےلئے مرکزی دفتر کی زیر نگرانی انوار نجفیہ فاؤنڈیشن کے تحت خدمت انجام دینے والا مدرسہ دار الزہرا ؑ کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر سرانجام پانے والی خدمات کو سراہتے ہوئے شجر کاری میں بھی شرکت کی۔

ہندوستانی سفیر نے کہاکہ سرکاری امور کی انجام دہی کے لئےنجف اشرف میں تعلیم حاصل کرنے والے طالبعلموں کو سہولت فراہم کرنے کی غرض سے سفارت خانے کا وفد نجف اشرف کا دورہ کیا کرے گا تاکہ ان کے امور کو یہیں حل کیا جائے اور انہیں بغداد سفارتخانے تک جانے کی ضرورت پیش نہ آئے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=24573