19

حضرت فاطمہ زہراؑ ہر جمعرات کو حضرت حمزہ کی قبر مبارک کی زیارت کو جایا کرتیں تھیں،حضرت آیت اللہ جعفر سبحانی

  • News cod : 25100
  • 07 نوامبر 2021 - 14:02
حضرت فاطمہ زہراؑ ہر جمعرات کو حضرت حمزہ کی قبر مبارک کی زیارت کو جایا کرتیں تھیں،حضرت آیت اللہ جعفر سبحانی
حضرت آیت اللہ جعفر سبحانی نے حضرت حمزہ (ع) بین الاقوامی کانفرنس کے منتظمین کے ساتھ ملاقات میں کہاکہ جامعۃ المصطفیٰ کی طرف سے حضرت حمزہ (ع) کی شخصیت کو اجاگر کرنے کے لئے پروگرام کا انعقاد کرنا انتہائی خوشائند اور مفید ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ جعفر سبحانی نے حضرت حمزہ (ع) بین الاقوامی کانفرنس کے منتظمین کے ساتھ ملاقات میں کہاکہ جامعۃ المصطفیٰ کی طرف سے حضرت حمزہ (ع) کی شخصیت کو اجاگر کرنے کے لئے پروگرام کا انعقاد کرنا انتہائی خوشائند اور مفید ہے۔

انہوں نے کہاکہ امیر المومنین علیہ السلام اور خاندان بنی ہاشم حضرت حمزہ (ع) سید کے ساتھ بہت محبت کیا کرتے تھے۔ خاندان بنی ہاشم کی ان کے ساتھ یہ محبت ان کی جرأٔت، شجاعت اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دفاع کا نتیجہ ہے یہاں تک کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیاری بیٹی حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہابھی ہر جمعرات کو ان کی قبر مبارک کی زیارت کو جایا کرتیں تھیں۔ اس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا بزرگوار کی عظمت و مقام کا پتہ چلتا ہے۔

حضرت آیت اللہ سبحانی نے جناب حمزہ (ع) کے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عملی دفاع اور مسجد الحرام میں ان کی توہین کرنے والوں کو سزا دینے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: مدینہ میں جرأت و شجاعت کا مظاہرہ کرنے اور مکہ میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین کرنے والے دشمن کو سزا دینے میں بڑا فرق ہے۔

ملاقات میں کانفرنس کے علمی منتظم اور تاریخ، سیرت و تہذیبی ایجوکیشنل کمپلیکس کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین ناصر رفیعی نے اس ادارے کی جانب سے انجام دی گئی سرگرمیوں کے بارے میں رپورٹ بھی پیش کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25100