12

عراقی عدلیہ مظاہرین کے قتل میں ملوث افراد کا سراغ لگا کر انہیں قانون کے کٹہرے میں لائے، امام جمعہ نجف

  • News cod : 25311
  • 13 نوامبر 2021 - 15:35
عراقی عدلیہ مظاہرین کے قتل میں ملوث افراد کا سراغ لگا کر انہیں قانون کے کٹہرے میں لائے، امام جمعہ نجف
نجف اشرف کے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نےخطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ عراقی عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہےکہ وہ مظاہرین کے قتل میں ملوث افراد کا سراغ لگا کر انہیں قانون کے کٹہرے میں لائے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف کے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نےخطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ عراقی عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہےکہ وہ مظاہرین کے قتل میں ملوث افراد کا سراغ لگا کر انہیں قانون کے کٹہرے میں لائے۔

انہوں نے مظاہرین کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ میں ملوث افراد کی شناسائی اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا اور عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی کے گھر پر حملے کی بھی شدید مذمت کی۔

انہوں نے اسرائیلی اجناس خریدنے کی حرمت پر آیت اللہ سید علی سیستانی کے فتوے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: جو بھی حضرت علی ابن ابی طالب علیہ الصلوۃ والسلام کی محبت اپنے دل میں رکھتا ہے وہ اسرائیلی اجناس کبھی نہیں خریدتا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین قبانچی نے آخر میں کہا: بشریت، خداوند متعال اور خود انسان ہی سے دوری اور لاتعلقی کی وجہ سے افسردگی کا شکار ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25311