8

امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام مسلمانوں کے لیے وحدت اور یکجہتی کا مرکز ہیں، آیت اللہ حافظ بشیر نجفی

  • News cod : 25366
  • 14 نوامبر 2021 - 12:47
امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام مسلمانوں کے لیے وحدت اور یکجہتی کا مرکز ہیں، آیت اللہ حافظ بشیر نجفی
آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی سے صاحبزادہ پیر خالد سلطان القادری سجادہ نشین دربار سلطان باہو،دیوان احمد مسعود چشتی سجادہ نشین دربار بابا فرید گنج شکر،پیر سید علی حیدر شاہ سجادہ نشین حضور دائم الحضوری، پیر سکندر سلطان قادری مرکزی ناظم اعلیٰ جماعت الصالحین پاکستان، پیر صوفی محمد اقبال نقشبندی ،صاحبزادہ سید بلال شاہ ہاشمی، قاری مہدی حیات نعیمی،صاحبزادہ سید عمیر شاہ اور وفد کے باقی معززین نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،نجف اشرف میں حضرت آیت اللہ حافظ بشیر نجفی سے سجادہ نشین دربار حضرت سخی سلطان باہو اور سجادہ نشین دربار بابا فرید گنج شکر کی اپنے وفد سمیت ملاقات۔

آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی سے صاحبزادہ پیر خالد سلطان القادری سجادہ نشین دربار سلطان باہو،دیوان احمد مسعود چشتی سجادہ نشین دربار بابا فرید گنج شکر،پیر سید علی حیدر شاہ سجادہ نشین حضور دائم الحضوری، پیر سکندر سلطان قادری مرکزی ناظم اعلیٰ جماعت الصالحین پاکستان، پیر صوفی محمد اقبال نقشبندی ،صاحبزادہ سید بلال شاہ ہاشمی، قاری مہدی حیات نعیمی،صاحبزادہ سید عمیر شاہ اور وفد کے باقی معززین نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔
اس ملاقات میں آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی نے کہاکہ امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام مسلمانوں کے لیے وحدت و یگانگت کا مرکز ہیں کیونکہ امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی ذات گرامی پر تمام مسلمان کا اتفاق ہے۔

تصویری رپورٹ| نجف اشرف میں آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی سے پاکستانی اہل سنت علمائے کرام کی ملاقات

انہوں نے اس بات پر تاکید کی کہ جسطرح آپ نے عراق میں اور خصوصاً تشیع کے بنیادی مرکز نجف اشرف میں وحدت کی فضا کو ملاحظہ کیا ایسی فضا پاکستان میں بنانے کی ضرورت ہے۔آپسمیں نفرت و تفرقہ کو ختم کر کے بھائی چارہ اور محبت کو رواج دینے کی ضرورت ہے اور پاکستان سے محبت کا یہی تقاضا ہے۔

پاکستان سے آئے ہوئے وفد نے وحدت بین المسلمین کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان میں وہ اس پیغام کو پھر پور طور پہنچائیں گے اور اس سلسلے میں اپنا کردار بھی نبھائیں گے۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25366

ٹیگز