24

مسجد امام علیؑ برولمو کالونی کا علامہ شیخ حسن جعفری کے ہاتھوں افتتاح+تصاویر

  • News cod : 25379
  • 14 نوامبر 2021 - 13:14
مسجد امام علیؑ برولمو کالونی کا علامہ شیخ حسن جعفری کے ہاتھوں افتتاح+تصاویر
نامور عالم دین علامہ شیخ حسن جعفری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وقت کی ضرورت ہے کہ لوگ مسجدوں کو آباد کریں۔ یہ بڑے دکھ کی بات ہے کہ آج مسجدوں میں نمازیوں کی تعداد بہت کم ہے، جبکہ موذن کی اذان ہر مسلمان کیلئے ہے ۔ ملک کے حالات کا تقاضا یہ ہے کہ ہم مساجد سے جڑیں، اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اطاعت کریں اور اللہ تعالیٰ سے مدد و نصرت مانگیں۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے مسجد امام علی علیہ السلام برولمو کالونی کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب میں علمائے کرام اور سیاسی سماجی شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔

نامور عالم دین علامہ شیخ حسن جعفری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وقت کی ضرورت ہے کہ لوگ مسجدوں کو آباد کریں۔ یہ بڑے دکھ کی بات ہے کہ آج مسجدوں میں نمازیوں کی تعداد بہت کم ہے، جبکہ موذن کی اذان ہر مسلمان کیلئے ہے ۔ ملک کے حالات کا تقاضا یہ ہے کہ ہم مساجد سے جڑیں، اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اطاعت کریں اور اللہ تعالیٰ سے مدد و نصرت مانگیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25379