10

دبئی میں خواتین قرآنی مقابلوں کا اعلان

  • News cod : 25478
  • 17 نوامبر 2021 - 14:01
دبئی میں خواتین قرآنی مقابلوں کا اعلان
ابراهیم بو ملحہ کا اس بارے کہنا ہےکہ مذکورہ مقابلہ دبئی ایوارڈ کا حصہ ہے اور قرآن مجید کی ترویج میں اسلامی اور عربی ممالک میں اس کا بڑا حصہ ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حاکم دبئی کے مشیر خاص ابراهیم بو ملحہ کا اس بارے کہنا ہےکہ مذکورہ مقابلہ دبئی ایوارڈ کا حصہ ہے اور قرآن مجید کی ترویج میں اسلامی اور عربی ممالک میں اس کا بڑا حصہ ہے۔

انکا کہنا تھاکہ پچاس ممالک سے حافظات قرآن ان مقابلوں میں شریک ہوں گی اور اس میں اضافے کا امکان موجود ہے۔

بوملحہ کا کہنا تھاکہ مقابلوں کے شرکاء سترہ نومبر سے امارات پہنچنا شروع ہوں گے اور مقابلوں کے ججز میں سعودی عرب، امارات، مصر، انڈونیشیاء اور پاکستان سے ماہرین شامل ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ مقابلوں سے قبل حفظ قرآن پر نظارت کے لیے بھی خصوصی ٹیم تشکیل دی گیی ہے۔

بوملحہ کا کہنا تھا کہ مقابلوں کا آغاز روزانہ چار بجے دبئی کلچرل ہاوس میں ایس او پیز کے ساتھ شروع ہوں گے جو«نور دبئی» سیٹلائیٹ چینل اور دبئی ایوارڈ کے یوٹیوب چینل سے برراہ راست نشر ہوگا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25478