14

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا آیت اللہ مجتہد شبستری کے انتقال پر تعزیتی پیغام

  • News cod : 25532
  • 18 نوامبر 2021 - 13:06
رہبر معظم انقلاب اسلامی کا آیت اللہ مجتہد شبستری کے انتقال پر تعزیتی پیغام
 رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حجۃ الاسلام والمسلمین حاج شیخ محسن مجتہد شبستری کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حجۃ الاسلام والمسلمین حاج شیخ محسن مجتہد شبستری کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین حاج شیخ محسن مجتہد شبستری کےاہلخانہ ، دوستوں ، شاگردوں اور صوبہ مشرقی آذربائیجان کے عوام کو مرحوم کے انتقال پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں مرحوم شبستری کو کامیاب علماء میں قراردیتے ہوئے فرمایا: مرحوم شبستری نے تہران اور تبریز کے عوام اور حوزات علمیہ کی ہدایت اور خدمات میں نمایاں کارکام انجام دیا ۔ اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے اور مرحوم کے درجات کو بلند و بالا فرمائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25532