14

ناظرہ قرآن پریڈ میں غیر مسلم طلبہ کو ان کے مذہب کی تعلیم دینے کا حکم

  • News cod : 25535
  • 18 نوامبر 2021 - 13:21
ناظرہ قرآن پریڈ میں غیر مسلم طلبہ کو ان کے مذہب کی تعلیم دینے کا حکم
سکولوں میں ناظرہ قرآن پڑھانے کے فیصلے کے بعد سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے غیر مسلم طلباء کو ان کے مذہب کے مطابق پڑھانے کی ہدایت کر دی ہے۔ ناظرہ قرآن کے پریڈ کیساتھ اقلیتی طلباء کا بھی پریڈ ہوگا۔ پنجاب بھر کے سکول سربراہان اقلیتی طلباء کا ڈیٹا فی الفور فراہم کریں گے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، لاہور سمیت صوبہ بھر کے سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں ناظرہ قرآن پڑھانے کا معاملہ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے غیر مسلم طلباء کو ان کے مذہب کے مطابق پڑھانے کی ہدایت کردی۔ سکولوں میں ناظرہ قرآن پڑھانے کے فیصلے کے بعد سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے غیر مسلم طلباء کو ان کے مذہب کے مطابق پڑھانے کی ہدایت کر دی ہے۔ ناظرہ قرآن کے پریڈ کیساتھ اقلیتی طلباء کا بھی پریڈ ہوگا۔ پنجاب بھر کے سکول سربراہان اقلیتی طلباء کا ڈیٹا فی الفور فراہم کریں گے۔ ڈیٹا کی فراہمی ہر صورت 20 نومبر تک ممکن بنائی جائے گی بصورت دیگر سکول سربراہان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25535