24

علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کی پہلی برسی کے حوالے سے “آن لائن بین الاقوامی سیمینار” 20 نومبر کو منعقد ہوگا

  • News cod : 25547
  • 19 نوامبر 2021 - 12:29
علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کی پہلی برسی کے حوالے سے “آن لائن بین الاقوامی سیمینار” 20 نومبر کو منعقد ہوگا
سیمینار 20 نومبر بروز ہفتہ شام ٹھیک 6:00 بجے آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی اور علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کے آفیشل فیس بک پیج اور یوٹیوپ چینل پر نشر ہوگا.

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، بزرگ عالم دین علامہ قاضی نیاز حسین نقوی رح کی پہلی برسی کے موقع پر انکی سیاسی اور دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے آنلائن بین الاقوامی سیمینار 20 نومبر ہوگا.

رپورٹ کے مطابق آن لائن سیمینار سے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، عراق میں رہبر معظم انقلاب کا نمائندہ آیت اللہ مجتبی الحسینی، جامعۃ المصطفی العالمیہ کے سربراہ ڈاکٹر عباسی، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی، مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی، آیت اللہ محسن اراکی، مفتی منیب الرحمٰن،لندن سے آیت اللہ حسن رضا غدیری، علامہ قاضی سید فیاض حسین نقوی، علامہ سید افتخار حسین نقوی، مدرسہ امام المنتظر قم کے مدیر علامہ سید حسن نقوی،وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ علامہ سید مرید حسین نقوی، مولانا قاری محمد حنیف جالندھری، مجلس خبرگان رهبری کے رکن آیت اللہ محسن فقیہی،، علامہ حیدر علی جوادی، ج، علامہ سید محمد باقر گلپائیگانی، علامہ محمد امین شہیدی، علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی، مولانا عبدالخبیر آزاد، مولانا عبدالمالک، مولانا یاسین ظفر، علامہ انور علی نجفی،،علامہ شیخ شبیر حسن میثمی، علامہ سید ناظر عباس تقوی، علامہانیس الحسنین خان، علامہ سید نصرت عباس بخاری، ، علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی، علامہ سید سبطین حیدر سبزواری، ، مولانا ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر زبیر، علامہ شیخ محمد جواد حافظی سمیت پاکستان اور ایران سے معروف علمائے کرام اور دانشمندان خطاب کریں گے.

سیمینار 20 نومبر بروز ہفتہ شام ٹھیک 6:00 بجے آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی اور علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کے آفیشل فیس بک پیج اور یوٹیوپ چینل پر نشر ہوگا.

Allama Qazi Syed Niaz Hussain Naqvi , Ayatullah Hafiz Syed Riaz Hussain Naqvi

Facebook links
https://www.facebook.com/profile.php?id=100013699307592

https://www.facebook.com/AyatullahHafizsyedriaz/

YouTube link

https://youtube.com/channel/UCQwpcQc3nMNQBHKLDsUGdDA

https://youtube.com/channel/UCtim2NHKEWTu90xDPzV8VEw

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25547