5

جے ایس او پاکستان کا تین روزہ مرکزی کنونشن 26 نومبر کو ملتان میں شروع ہوگا

  • News cod : 25689
  • 23 نوامبر 2021 - 10:31
جے ایس او پاکستان کا تین روزہ مرکزی کنونشن 26 نومبر کو ملتان میں شروع ہوگا
مرکزی کنونشن میں شرکت کیلئے اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سمیت جید علمائے کرام، سینیئرز اور سابقین کو دعوت دینے کا سلسلہ جاری ہے، تین روزہ مرکزی کنونشن میں پاکستان بھر سے طلباء اورسینئرز شرکت کریں گے،

وفاق ٹائمز، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 14واں تین روزہ مرکزی طلباء کنونشن 26,27,28 نومبر کو امامین کربلا سورج میانی ملتان میں منعقد ہوگا، مرکزی کنونشن میں شرکت کے لیے ملک بھر میں دعوتی اور رابطہ مہم کا سلسلہ جاری ہے، مرکزی کنونشن میں شرکت کیلئے اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سمیت جید علمائے کرام، سینیئرز اور سابقین کو دعوت دینے کا سلسلہ جاری ہے، تین روزہ مرکزی کنونشن میں پاکستان بھر سے طلباء اورسینئرز شرکت کریں گے، کنونشن کے اختتام پر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نئے میرکارواں کا انتخاب کیا جائے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25689