6

پنجاب بھر کے 38 ہزار پرائمری سکولوں میں طریقہ تدریس تبدیل

  • News cod : 25692
  • 23 نوامبر 2021 - 10:42
پنجاب بھر کے 38 ہزار پرائمری سکولوں میں طریقہ تدریس تبدیل
ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کو پڑھانے کیلئے فارمیٹو ایسسمنٹ کے طریقہ کار کو ترجیح دی جائےگی۔ کلاس رومز میں ہر بچے کا الگ سے پروفائل تیار ہوگا، مختلف مضامین میں کمزور بچوں کو اضافی وقت دیا جائے گا۔

وفاق ٹائمز، پنجاب بھر کے 38 ہزار پرائمری سکولوں میں طریقہ تدریس تبدیل کر دیا گیا۔ انتیس نومبر سے نئے طریقہ کار کے تحت پڑھائی ہو گی، ہر بچے کا پروفائل بنے گا جبکہ کسی بھی مضمون میں کمزور بچے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق سرکاری سکولوں میں رٹہ سسٹم کی حوصلہ شکنی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، پنجاب بھر کے 38 ہزار پرائمری سکولوں میں طریقہ تدریس تبدیل کر دیا گیا ہے۔ 29 نومبر سے پرائمری سکولوں میں نیا طریقہ تدریس اپنایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کو پڑھانے کیلئے فارمیٹو ایسسمنٹ کے طریقہ کار کو ترجیح دی جائےگی۔ کلاس رومز میں ہر بچے کا الگ سے پروفائل تیار ہوگا، مختلف مضامین میں کمزور بچوں کو اضافی وقت دیا جائے گا۔ فارمیٹو ایسسمنٹ کیلئے ماسٹر ٹرینرز کی تربیت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ماسٹر ٹریننرز اپنے اپنے اضلاع میں اساتذہ کو تربیت دیں گے، آئندہ سال پرائمری اور مڈل کا امتحان فارمیٹو ایسسمنٹ کے تحت ہی لیا جائے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25692