13

پوپ فرانسس کا لبنانیوں سے ملک کی حفاظت کے لئے متحد ہوکر جدوجہد کرنے کا مطالبہ

  • News cod : 25765
  • 26 نوامبر 2021 - 19:14
پوپ فرانسس کا لبنانیوں سے ملک کی حفاظت کے لئے متحد ہوکر جدوجہد کرنے کا مطالبہ
لبنانی وزیر اعظم میقاتی نے چرچ میں ہونے والی اس ملاقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پوپ فرانسس نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی سطح پر لبنان کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کے لئے ہر ممکن مدد کریں گے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،عیسائیوں کے عالمی رہنما اور پیشوا پوپ فرانسس نے لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی سے ملاقات کے دوران، سعودی عرب کی لبنان کے خلاف حالیہ دھمکیوں اور پابندیوں کا ذکر کئے بغیر تمام لبنانیوں سے ملک کو بچانے کے لئے مل کر جدوجہد اور لبنان سے مذاکرات کے نمونے اور مشرق اور مغرب کے درمیان رابطے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ لبنان کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا ہے،مزید کہا کہ میں اپنی مناجات میں لبنان کی تمام بحرانوں سے نجات کی دعا کرتا ہوں۔

لبنانی وزیر اعظم میقاتی نے چرچ میں ہونے والی اس ملاقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پوپ فرانسس نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی سطح پر لبنان کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کے لئے ہر ممکن مدد کریں گے۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25765