12

جے ایس او پاکستان کے نومنتخب مرکزی صدر کی علامہ ساجد نقوی سے ملاقات

  • News cod : 25924
  • 01 دسامبر 2021 - 13:17
جے ایس او پاکستان کے نومنتخب مرکزی صدر کی علامہ ساجد نقوی سے ملاقات
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نومنتخب مرکزی صدر سید راشد عباس نقوی کی وفد کے ہمراہ قائد ملت علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات، وفد میں سابق مرکزی امین منتظرین فتح سید، سابق صوبائی آرگنائزر سندھ محمد تقی مغل، ڈویژنل جنرل سیکرٹری راولپنڈی ڈویژن شان مھدی اور دیگر شامل تھے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نومنتخب مرکزی صدر سید راشد عباس نقوی کی وفد کے ہمراہ قائد ملت علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات، وفد میں سابق مرکزی امین منتظرین فتح سید، سابق صوبائی آرگنائزر سندھ محمد تقی مغل، ڈویژنل جنرل سیکرٹری راولپنڈی ڈویژن شان مھدی اور دیگر شامل تھے۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے سید راشد عباس نقوی کو جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا مرکزی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

مرکزی صدر نے اہم اُمور پر رہنمائی لی، جے ایس او کے وفد نے آخر میں علامہ سید ساجد علی نقوی کو سندھ کی ثقافتی اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا۔ واضح رہے کہ جے ایس او پاکستان کے ملتان میں منعقدہ تین روزہ مرکزی کنونشن کے اختتام پر سید راشد عباس نقوی جعفریہ طلباء کے میرکارواں منتخب ہوئے تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25924