22

حجت الاسلام و المسلمین محمد رضا برتہ ایرانی دینی مدارس کے ترجمان مقرر

  • News cod : 25935
  • 01 دسامبر 2021 - 16:43
حجت الاسلام و المسلمین محمد رضا برتہ ایرانی دینی مدارس کے ترجمان مقرر
ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت‌ اللہ علی رضا اعرافی کی طرف سے حجت الاسلام و المسلمین محمد رضا برتہ کو مرکزِ مدیریت حوزہ علمیہ کے نئے ترجمان کے طور پر منصوب کیا گیا ہے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت‌ اللہ علی رضا اعرافی کی طرف سے حجت الاسلام و المسلمین محمد رضا برتہ کو مرکزِ مدیریت حوزہ علمیہ کے نئے ترجمان کے طور پر منصوب کیا گیا ہے۔

حجت الاسلام و المسلمین محمد رضا برتہ اس وقت حوزہ علمیہ کے میڈیا اور سائبر اسپیس سنٹر کے انچارج اور افق اور حوزہ نیوز ایجنسی کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔

یاد رہے اسلامی علوم کے محقق اور اسکالر حجۃ الاسلام و المسلمین برتہ حوزہ علمیہ اور یونیورسٹی کے تعلیم یافتہ ہیں اور یونیورسٹی کے سابقہ صدر، انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز (مؤسسہ بین‌المللی مطالعات اسلامی) کے وائس چانسلر، حوزہ علمیہ میں اعلی سطحی تدریسی خدمات، غیر ملکی یونیورسٹیوں میں تدریس اور اندرون و بیرون ملک میں معارفِ اسلامی کی تبلیغ و ترویج کے ساتھ ساتھ انہوں نے اسلامیات، انسانی حقوق، فلسفہ اور الہیات کے شعبوں میں بے شمار مضامین اور آثار شائع کر رکھے ہیں اور متعدد بین الاقوامی زبانوں پر بھی عبور رکھتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25935