35

جوشخص کسی خوف سے زیارت امام حسین (ع) ترک کرتا ہے وہ  اس قدر پشیمان ہوگا کہ اپنی موت کی آرزو کرنے لگے گا

  • News cod : 2625
  • 10 اکتبر 2020 - 12:01
جوشخص کسی خوف سے زیارت امام حسین (ع) ترک کرتا ہے وہ  اس قدر پشیمان ہوگا کہ اپنی موت کی آرزو کرنے لگے گا
حوزہ ٹائمز | کربلا کی زیارت کو کسی کے خوف سے مت ترک کرو اس لیے کہ جوشخص کسی کے خوف سے قبر امام حسین علیہ السّلام کی زیارت ترک کرتا ہے وہ بعد میں اس قدر پشیمان ہوگا کہ اپنی موت کی آرزو کرنے لگے گا۔

رسول خدا (ص) کا زائرحسینی کے لیے دعا کرنا

امام صادق علیہ السّلام سے منقول ہےکہ آپؑ نے اپنے ایک صحابی سے فرمایا:

لَا تَدَعْهُ‏ لِخَوْفٍ‏ مِنْ‏ أَحَدٍ فَمَنْ تَرَکَهُ لِخَوْفٍ رَأَى مِنَ الْحَسْرَةِ مَا یَتَمَنَّى أَنَّ قَبْرَهُ کَانَ بِیَدِهِ! أَمَا تُحِبُّ أَنْ یَرَى اللَّهُ شَخْصَکَ وَ سَوَادَکَ مِمَّنْ یَدْعُو لَهُ رَسُولُ اللَّهِ ص؟ أَمَا تُحِبُّ أَنْ تَکُونَ غَداً مِمَّنْ تُصَافِحُهُ الْمَلَائِکَة؟ ُ أَ مَا تُحِبُّ أَنْ تَکُونَ غَداً فِیمَنْ رَأَى وَ لَیْسَ عَلَیْهِ ذَنْبٌ فَتُتْبَعَ؟ أَمَا تُحِبُّ أَنْ تَکُونَ غَداً فِیمَنْ یُصَافِحُ رَسُولَ اللَّهِ ص

کربلا کی زیارت کو کسی کے خوف سے مت ترک کرو اس لیے کہ جوشخص کسی کے خوف سے قبر امام حسین علیہ السّلام کی زیارت ترک کرتا ہے وہ بعد میں اس قدر پشیمان ہوگا کہ اپنی موت کی آرزو کرنے لگے گا۔کیا تمہیں یہ پسند نہیں ہے کہ خدا وندمتعال تمہیں ایسے گروہ میں دیکھے جن کےلیے رسول خدا(ص)دعا کررہے ہوں؟کیا تمہیں یہ پسند نہیں ہے کہ روز قیامت ایسے لوگوں میں سے ہو کہ جن کے ذمہ کوئی گناہ نہ ہو کہ اسے حساب دینا پڑے ؟ کیا تمہیں یہ پسند نہیں ہے کہ تمہارا شمار ایسے لوگوں میں ہو جس سے ملائکہ مصافحہ کررہے ہوں؟کیا تمہیں یہ پسند نہیں ہے کہ تمہارا شمار ایسے افراد میں ہوجن سے رسول اللہ (ص)مصافحہ کررہے ہوں؟
ثواب الاعمال شیخ صدوق/۹۶

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=2625

مزید خبریں