8

عراق؛کینسر میں مبتلا متعدد بچوں کی آیۃ اللہ العظمی سیستانی سے ملاقات

  • News cod : 26548
  • 14 دسامبر 2021 - 19:24
عراق؛کینسر میں مبتلا متعدد بچوں کی آیۃ اللہ العظمی سیستانی سے ملاقات
اس ملاقات میں مرجع جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمی سیستانی نے کربلا میں حرم حضرت امام حسین علیہ السلام سے وابستہ، کینسر کی بیماری سے نمٹنے والے انٹرنیشنل فاؤنڈیشن"وارث"کی جانب سے کینسر کے مریضوں کے لئے فراہم کی جانے والی خدمات کی قدردانی کرتے ہوئے اسے انسانیت کی خدمت قرار دیا۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،آیۃ اللہ العظمی سید علی سیستانی سے آج کینسر میں مبتلا متعدد بچوں نے ملاقات اور گفتگو کی ہے اور اس موقع پر ان بچوں کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق،اس ملاقات میں مرجع جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمی سیستانی نے کربلا میں حرم حضرت امام حسین علیہ السلام سے وابستہ، کینسر کی بیماری سے نمٹنے والے انٹرنیشنل فاؤنڈیشن”وارث”کی جانب سے کینسر کے مریضوں کے لئے فراہم کی جانے والی خدمات کی قدردانی کرتے ہوئے اسے انسانیت کی خدمت قرار دیا۔

آیۃ اللہ سیستانی نے کینسر کے مریضوں کے لئے انسانی خدمات اور طبی سہولیات فراہم کرنے پر اس ادارے کے نرسنگ اسٹاف کا بھی شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل آیۃ اللہ سیستانی نے عراق میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

حضرت آیۃ اللہ سید علی سیستانی نے کینسر میں مبتلا بچی”جنات عماد عبدالوہاب”کی گفتگو کو بھی سماعت فرمائیں اور کینسر میں مبتلا بچی نے مریضوں کی دیکھ بھال کے سلسلے میں مرجعیتِ دینی اور آستانہ مقدسہ حسینی سے وابستہ مراکز میں رجوع کرنے والے تمام مریضوں کو 20 دن کے مفت علاج کی فراہمی کے طبی منصوبے کا بھی شکریہ ادا کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=26548