10

ملتان، امامیہ اسکائوٹس کے زیراہتمام پریس کلب کے سامنے سانحہ اے پی ایس کی یاد میں شمعیں روشن

  • News cod : 26684
  • 17 دسامبر 2021 - 10:54
ملتان، امامیہ اسکائوٹس کے زیراہتمام پریس کلب کے سامنے سانحہ اے پی ایس کی یاد میں شمعیں روشن
ڈویژنل صدر آئی ایس او جوہر عباس کا کہنا تھا کہ حکومت وقت نے سانحہ پشاور کے مرکزی ملزم کو آزاد چھوڑ کر پوری قوم سے خیانت کی ہے اور انتہائی افسوس کی بات ہے کہ پاکستانی حکومت تحریک طالبان کے سفاک درندوں سے مذاکرات کے لئے جتن کر رہی ہے، ہم اس عمل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں

وفاق ٹائمز،  امامیہ اسکائوٹس کے زیراہتمام ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی پریس کلب کے سامنے سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اسکائوٹ سلامی دی گئی اور اُن کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں، ملتان پریس کلب کے سامنے منعقدہ تقریب میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی رہنماء تنصیر حیدر، علامہ سید کاشف ظہور نقوی، مولانا اعجاز حسین بہشتی، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، ڈویژنل صدر جوہر عباس سمیت دیگر موجود تھے۔ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ سات سال گزر جانے کے باوجود سانحہ پشاور کا دلخراش منظر ابھی بھی ہمارے لئے اسی درد اور تکلیف کا باعث ہے اور پاکستان کی عوام کبھی بھی ان شہداء کو فراموش نھیں کریگی۔

ڈویژنل صدر آئی ایس او جوہر عباس کا کہنا تھا کہ حکومت وقت نے سانحہ پشاور کے مرکزی ملزم کو آزاد چھوڑ کر پوری قوم سے خیانت کی ہے اور انتہائی افسوس کی بات ہے کہ پاکستانی حکومت تحریک طالبان کے سفاک درندوں سے مذاکرات کے لئے جتن کر رہی ہے، ہم اس عمل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور ہماری تمام ہمدردیاں شہدائے پشاور کے خانوادگان کے ساتھ ہیں، جن کو ابھی تک انصاف نھیں ملا اور وہ سات سال گزر جانے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرنے پہ مجبور ہیں۔

مولانا اعجاز بھشتی کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور نے واقعہ کربلا کی یاد تازہ کی، معصوم بچوں کو جس ظلم کا نشانہ بنایا گیا، اس سے تحریک طالبان نے یہ اعتراف کر دیا کہ ہم ہی یزید، شمر اور حرملہ کی ناجائز اولادیں ہیں۔ اس تقریب میں موجود افراد نے مختلف پلے کارڈ اٹھائے ہوئے اور اپنے جذبات کا اظہار کر رہے تھے۔ اس تقریب میں عمران نقوی، ابوذر، شبر جتوئی، عاطف حسین اور جواد جعفری موجود تھے۔ آخر میں شہداء کی یاد میں چراغاں کیا گیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=26684