10

نجف اشرف میں بلتستانی طلاب کی تنظیم لجنہ آل یسن کی علامہ شیخ محمد حسن جعفری سے ملاقات

  • News cod : 26854
  • 22 دسامبر 2021 - 10:50
نجف اشرف میں بلتستانی طلاب کی تنظیم لجنہ آل یسن کی علامہ شیخ محمد حسن جعفری سے ملاقات
انہوں نے کہا کہ طلاب محترم اپنی توانائیوں کو حصول علم میں صرف کریں اور نجف اشرف میں جب تک ہیں اس فرصت کو غنیمت سمجہیں اور اپنے آپ کو زیور تقوی سے آراستہ کریں یقینا کامیابی آپ کے قدم چومے گی ۔

وفاق ٹائمزکی رپورٹ کے مطابق،آج مورخہ 21دسمبر 2021 کو نجف اشرف میں بلتستانی طلاب کی تنظیم لجنہ آل یسن کے صدر حجہ الاسلام والمسلمین شیخ احمد کوثری کی قیادت میں لجنہ کے اراکین نےانجمن امامیہ بلتستان کے سر پرست اعلی اور مرکزی امام جمعہ و الجماعت سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری سے ملاقات کی ۔

انہوں نے کہا کہ طلاب محترم اپنی توانائیوں کو حصول علم میں صرف کریں اور نجف اشرف میں جب تک ہیں اس فرصت کو غنیمت سمجہیں اور اپنے آپ کو زیور تقوی سے آراستہ کریں یقینا کامیابی آپ کے قدم چومے گی ۔

اس نشست میں لجنہ کے اراکین نے شیخ صاحب سے کچھ مطالبات بہی کیے اور قبلہ شیخ صاحب نے مطالبات کے حل کے لیے یقین دہانی کرائی ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=26854