18

یمن میں ایران کے سفیر حسن ایرلو کی شہادت جیسی موت پر رہبر انقلاب اسلامی کی طرف سے تعزیت

  • News cod : 26926
  • 23 دسامبر 2021 - 13:34
یمن میں ایران کے سفیر حسن ایرلو کی شہادت جیسی موت پر رہبر انقلاب اسلامی کی طرف سے تعزیت
آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یمن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مجاہد و انتہائی کارآمد سفیر جناب حسن ایرلو کی شہادت جیسی موت پر ایک بیان میں تبریک و تعزیت پیش کی۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یمن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مجاہد و انتہائی کارآمد سفیر جناب حسن ایرلو کی شہادت جیسی موت پر ایک بیان میں تبریک و تعزیت پیش کی۔

رہبر انقلاب اسلامی کی طرف سے جاری پیغام اس طرح ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم

یمن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مجاہد و نہایت کارآمد سفیر جناب حسن ایرلو کی شہادت جیسی موت پر ان کے گھروالوں، دوستوں اور انکے ہم فکر رفقائے کار کو تبریک و تعزیت پیش کرتا ہوں جنہوں نے مدت دارز تک مختلف میدانوں میں جہاد کیا۔ انکا قابل فخر ماضی سیاسی جدوجہد، سفارتی کوششوں اور سماجی خدمات سے مملو ہے۔ ان سے پہلے انکے دو بھائی شہید ہو چکے ہیں۔ اللہ اس مجاہد بھائی اور انکے صابر، فداکار و بابصیرت گھروالوں پر رحمت نازل کرے۔

سید علی خامنہ ای

22 دسمبر 2021

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=26926