29

نئے عیسوی سال کی آمد پر ملک و قوم کی خوشحالی کے لیے دعاگو ہوں،سال 2022 تکفیریت سے پاک پاکستان کے طور پر منایا جائے گا، علامہ راجہ ناصرعباس

  • News cod : 27347
  • 01 ژانویه 2022 - 10:43
نئے عیسوی سال کی آمد پر ملک و قوم کی خوشحالی کے لیے دعاگو ہوں،سال 2022 تکفیریت سے پاک پاکستان کے طور پر منایا جائے گا، علامہ راجہ ناصرعباس
انہوں نے کہا کہ وحدت و اخوت اورمذہبی رواداری کے لیے نئے سال بھی جدوجہد جاری رہے گی۔سال 2022 تکفیریت سے پاک پاکستان کے طور پر منایا جائے گا۔

وفاق ٹائمز، سال نو 2022 کے آغاز پر سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ نئے عیسوی سال کی آمد پر ملک و قوم کی خوشحالی کے لیے دعاگو ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وحدت و اخوت اورمذہبی رواداری کے لیے نئے سال بھی جدوجہد جاری رہے گی۔سال 2022 تکفیریت سے پاک پاکستان کے طور پر منایا جائے گا۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ نئے سال کی آمد پر پاکستان کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے تجدید عہد کرتے ہیںاور اسلام و ملک دشمنوں کے مقابل اپنی پوری قوت کے ساتھ سینہ سپر رہیں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=27347