10

ایک سازش کے تحت فرقہ واریت، انتشار و افتراق اور تکفیریت کو ہوا دی جا رہی ہے، علامہ عارف واحدی

  • News cod : 27599
  • 05 ژانویه 2022 - 17:56
ایک سازش کے تحت فرقہ واریت، انتشار و افتراق اور تکفیریت کو ہوا دی جا رہی ہے، علامہ عارف واحدی
ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے،حکمرانوں کی نالائقی سب پہ عیاں ھے ۔ریاست مدینہ کا سب سے بڑا اصول غریب عوام کے لئے آسودگیاں پیداکرنا اور ریلیف دینا ہوتا ہے جس میں موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہے عوام مہنگائی کے ہاتھوں فاقوں اور خودکشیوں پر مجبور ہیں عمران خان صاحب کو انتخاب کے موقع پر کئے گئے وعدوں کو پورا کرنا چاھئیے۔ورنہ اگلے انتخابات میں عوام کا بھرپور ردعمل آئے گا جیسے کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں عوام نے ان کو آئینہ دکھا دیا۔

وفاق ٹائمزکی رپورٹ کے مطابق،دورہ ٹیکسلا کے موقع پر شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ واحدی صاحب ُکا کہنا تھا کہ فرقہ واریت نے پاکستان کو کمزور کیا فرقہ وارانہ عناصر اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں۔اس ملک میں ایک سازش کے تحت فرقہ واریت،انتشار،افتراق اور تکفیر کو ہوا دی جا رہی ہے، دیگر مسالک اور مقدسات کی توہین کی جارھی ہے اس ملک میں قانون موجود ہے ہمارے ملک کی مشکل قانون سازی نہیں اس لئے نئی قانون سازی کی بلکل ضرورت نہیں بلکہ موجودہ قانون پر عملدرآمد کی ضرورت ہے اگر موجودہ قوانین پر عملدرآمد کیا جائے تو یہ ملک امن کا گہوارہ بن سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے،حکمرانوں کی نالائقی سب پہ عیاں ھے ۔ریاست مدینہ کا سب سے بڑا اصول غریب عوام کے لئے آسودگیاں پیداکرنا اور ریلیف دینا ہوتا ہے جس میں موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہے عوام مہنگائی کے ہاتھوں فاقوں اور خودکشیوں پر مجبور ہیں عمران خان صاحب کو انتخاب کے موقع پر کئے گئے وعدوں کو پورا کرنا چاھئیے۔ورنہ اگلے انتخابات میں عوام کا بھرپور ردعمل آئے گا جیسے کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں عوام نے ان کو آئینہ دکھا دیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=27599