9

فلسفہ حجاب کے عنوان سے سیمینار

  • News cod : 27602
  • 05 ژانویه 2022 - 18:03
فلسفہ حجاب کے عنوان سے سیمینار
قابل ذکر ہے کہ فلسفہ حجاب کے حوالے سے منعقدہ سیمینار کو ایام شہادت خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھما کی مناسبت سے منعقد کیا جارہا ہے۔

وفاق ٹائمز، ایک روزہ سیمینار بعنوان فلسفہ حجاب اتوار نو جنوری کو مصباح قرآنی اکیڈمی کی جانب سے میجر نادر آڈیٹوریم شارع گلستان کوئٹہ میں منعقد ہوگا۔

اس سیمینار میں قم کے عالم علامہ علی حسنین حسینی خطاب کریں گے جو اسلامی حجاب کے فلسفے، افادیت اور معاشرے میں اسکی ضرورت پر روشنی ڈالیں گے۔

اتوار 9  جنوری کو سہ پر ساڑھے تین بجے ہونے والے سیمینار میں تمام خواتین و حضرات کو شرکت کی دعوت دی گیی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ فلسفہ حجاب کے حوالے سے منعقدہ سیمینار کو ایام شہادت خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی مناسبت سے منعقد کیا جارہا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=27602